counter easy hit

میں نہیں بھول سکتا کہ میں ترک شہری ہوں اورپاکستان کا بھائی ہوں‘وولکن بوزکر

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر وولکن بوزکر جو کورونا وائرس کی وبا جوپاکستان میں اب کم ہوتی جارہی ہے میں پاکستان آئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے موقع پر دونوں شخصیات نے چہرے پرماسک پہنا ہوا تھا اور وزارت خارجہ میں وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات میں میں بھی وولکن بوزکر ماسک پہنے رہے گوکہ اس دوران گفتگو میں وہ “کمفرٹیبل” محسوس نہیں کر رہے تھے۔ لیکن انھوں نے تمام وقت ماسک پہنا رہا جبکہ وزیرخارجہ نے بغیر ماسک کے مذاکرات میں حصہ لیا تاہم جب دونوں شخصیات مشترکہ پریس کانفرنس کیلئے ’’ آڈیٹوریم ‘‘ میں پہنچیں تو جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر ماسک کے بغیر تھے اور ماسک کے بغیر ہی پریس کانفرنس کی۔ اس بارے میں جب ان کے وفد کے ایک رکن سے استفسار کیا گیا تو اس نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ’’مسٹر وولکن شاید آپ کے فارن منسٹر کو ماسک کے بغیر دیکھ کر پراعتماد ہوگئے ‘‘ تاہم پریس کانفرنس میں میڈیا کے نمائندوں نے ان کا ماسک میں نظر نہ آنے والا پورا چہرہ بھی دیکھ لیا۔ وولکن بوزکر نے وزارت خارجہ میں ہونے والی اپنی پریس کانفرنس کا آغاز اس جملے سے کیا ’’میں یہ نہیں بھول سکتا کہ میں ترک شہری ہوں اور پاکستان کا بھائی ہوں ‘‘۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website