کراچی : معروف اداکار شفیع محمد شاہ کو اس دنیا سے رخصت ہوئے 8 سال بیت گئے۔
اس موقع پر ان کے اہل خانہ اور دوستوں کی جانب سے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا ہے،یکم جنوری 1949 میں پیدا ہونے والے اداکار شفیع محمد شاہ نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز ریڈیو پاکستان حید آباد سے کیا۔
ٹیلی ویژن سے ٹیلی کاسٹ ہونے والا ان کا پہلا ڈرامہ سیریل ’’اڑتا آسمان‘‘ تھا جس کے پروڈیوسر شہزاد خلیل تھے جب کہ انھیں ڈرامہ سیریل’’تیسرا کنارہ‘‘ سے ملی ان کے مشہور ڈراموں میں آنچ، الزام،تپش، بند گلاب، زینت،چاند گرہن، قابل ذکر ہیں چاند گرہن اور آنچ ان کے یاد گار ڈراموں میں شامل ہیں۔
حکومت پاکستان نے انھیں ان کی شاندار فنی خدمات کے حوالے سے تمغہ حسن کاکردگی (صدراتی ایوارڈ) سے نوازا،انھوں نے سو سے زائد اردو سندھی ٹیلی ویژن ڈراموں کے علاوہ فلموں اور اسٹیج پر بھی اداکاری کا مظاہرہ کیا، 17 نومبر 2007 کو ان کا کراچی میں حرکت قلب بند ہوجانے کے بعد انتقال ہوگیا۔