counter easy hit

وزیراعظم کی جوبائٰیڈن کو مبارکباد، افغانستان اور ایران کے مسئلے پر کردارادا کرنے کی یقین دہانی، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) وزیر اعظم نے امریکی صدر جو بائیڈن کو حلف اٹھانے پر مبارکباداور تجارت, سرمایہ کاری کے زریعہ پاک امریکہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر زور دیا۔ سعودی عرب میں سفیر کی تعیناتی انتظامی معاملہ ہے اس پر تبصرہ نہیں کرسکتے، براڈ شیٹ کیس کے متعلق اٹارنی جنرل یا نیب بتائیں گے۔ امریکی قیادت نے افغان مسئلے میں پاکستان کو اہم شراکت دار قرار دیا ہے۔ عالمی برادری بھارت کے سلامتی کونسل میں غیر مستقل رکن کے طور پر یقینی بنایے کہ وہ اپنی ہوزیشن کا غلط استعمال نہیں کرے گا۔اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی 30 سے زاہد زیلی کمیٹیاں ہیں۔ان کمیٹیوں کی صدارت کی ذمہ داریاں ممالک کی ساکھ پر دی جاتی ہیں۔جبکہ بھارت ای یو ڈس انو لیب انکشافات کی روشنی میں ایسی ساکھ نہیں رکھتا۔ بھارتی حکومت نے یاسین ملک کے خلاف ایک پرانا کیس کھولاجو اس وقت تہاڑ جیل میں ہیں اور علیل ہیں۔حکومت پاکستان نے اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے رابطہ کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیث چوہدری نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ وزیراعظم نے امریکی صدر جو بائیڈن کو حلف اٹھانے پر مبارکباداور تجارت, سرمایہ کاری کے زریعہ پاک امریکہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ ہم امریکہ ایران جوہری معاہدے پر بات چیت کے زریعہ حل کرنے کے حامی ہیں۔ فریقین معاہدے پر مزاکرات کے زریعہ حل اور اپنی اپنی ذمہ داریاں مکمل کریں۔ ترجمان نے کہا کہ قوم کو شاہین 3 زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزایل کے کامیاب تجربے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ ہم نے بھارت کے پاکستان مخالف پروپیگنڈہ کو مسترد کیا ہے۔ بی جے پی نے انتخابات میں کامیابی کے لیے پلوامہ واقعہ کو استعمال کیا۔ مقبوضہ کشمیر میں نیے قانون میں سول سروسز کو دیگر بھارتی ریاستوں میں سول سروسز کے قوانین سے مترادف کیا گیا۔ یہ بین الاقوامی قوانین کی سرعام خلاف ورزی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں 535 روز سے محاصرہ جاری ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں جاری محاصرہ عالمی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔ پاکستان شبیر احمد شاہ کو چھ سال پرانے کیس میں گرفتار کرنے کی شدید مذمت کرتا ہے ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اے یاسین ملک. کی رہائی کے لیے رابطہ کیا ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں زیر حراست کشمیری قیادت کو فوری رہا کرے۔


انسانی حقوق کی سات تنظیموں نے بھارت پر انسانی حقوق کے حوالے سے رپورٹ جاری کی۔ رپورٹ میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ برطانوی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر کہ دگرگوں صورتحال پر تفصیلی مباحثہ ہوا انھوں نے کہا کہ پاکستان نے ترکی, آزربائیجان اور پاکستانی وزرایے خارجہ کے سہہ فریقی اجلاس کی میزبانی کی۔ گذشتہ اجلاس باکو میں منعقد ہوا تھا۔ ترکی, آزربائیجان کے وزرائے خارجہ سہہ فریقی اجلاس کے لیے پاکستان آئے۔ دورے میں ترکی اور پاکستان کے مابین تعلیمی تعاون پر مفاہمتی یاد داشت ہر دستخط کیے گیے۔ اس موقع پر آزربائیجان کے وزیر خارجہ کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ناگورونوکاراباخ کی فتح پر مبارکباد دی۔ انھوں نے کہا کہ حزب وحدت اسلامی افغانستان کے راہنماء استاد کریم خلیلی نے پاکستان کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ ان کا ایک وفد بھی تھا۔ استاد کریم خلیلی نے وزیر خارجہ, اسہیکر قومی اسمبلی سے ملاقاتیں بھی کیں۔ ترجمان نے کہا کہ وزیر خارجہ نے اپنے سعودی ہم منصب کے رابطہ کیا۔ جس میں وزیر خارجہ نے ال اولا میں جی سی سی کے کامیاب اجلاس پر. مبارکباد بھی پیش کی۔جب سعودی وزیر خارجہ کا دورہ کنفرم ہو گا تب ہی تاریخیں ری شیڈول ہو سکتی ہیں۔ دو ممالک کے مابین اعلی سطح کے دورے تعلقات کا حصہ ہیں۔وزیر خارجہ کی متحدہ عرب امارات کی قیادت سے ملاقاتوں میں ویزا معاملات کے حل پر بات چیت ہوئی۔ متحدہ عرب امارات کے ویزوں کے کھلنے کے حوالے سے ابھی تاریخ نہیں دی جا سکتی۔ حکومت پاکستان نے کوویڈ 19 کی ویکسین کی درآمد کے حوالے سے ایک خصوصی کمیٹی قائم کی یے۔ ترجمان زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ براڈ شیٹ کے حوالے سے اٹارنی جنرل یا نیب بتا سکتے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت میں موجودہ حکومت انتہائی غیر سنجیدہ ہے۔ بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا پاکستان بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اور دے گا۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت کے سلامتی کونسل میں غیر مستقل رکن کے طور پر عالمی برادری یقینی بنایے کہ وہ اپنی ہوزیشن کا غلط استعمال نہیں کرے گا۔اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی 30 سے زاہد زیلی کمیٹیاں ہیں۔ان کمیٹیوں کی صدارت کی ذمہ داریاں ممالک کی ساکھ پر دی جاتی ہیں۔ بھارت پہلے بھی پاکستان مخلاف مہم, ہاکستان میں تخریب کاری, ای یو ڈس انو لیب انکشافات کی روشنی میں ایسی ساکھ نہیں رکھتا۔ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں کالے قوانین کشمیریوں کی آواز دبانے کے لیے نافذ کر رہی ہے۔بھارتی حکومت نے یاسین ملک کے خلاف ایک پرانا کیس کھولاجو اس وقت تہاڑ جیل میں ہیں اور علیل ہیں۔ پرانے کیس کھولنے سے بھارت کی بی جے پی , آر ایس ایس نواز حکومت کی کشمیری قیادت کی مزاحمت کو دبانے کی کوششوں کی عکاسی ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ہندو فیملی کے گیارہ افراد پراسرار طور پر مارے گئے۔ بھارت نے پوسٹ مارٹم اور دیگر تفصیلات فراہم نہیں کی ۔ انکے اہلخانہ نے گذشتہ روز وزیر خارجہ کو قرارداد پیش کی ۔انکے اہلخانہ کا مؤقف ہے کہ اس واقعے میں بھارتی ایجنسی را ملوث ہے ۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مذاری نے اس معاملے پر اقوام متحدہ انسانی حقوق کمشنر کے نام خط لکھا ہے ۔ خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارت اس معاملے پر تحقیقات سے آگاہ کرے ۔ان کا کہنا تھا کہ جودھ پور میں گیارہ پاکستانی ہندووں کی پرسرار حالات میں موت پر ہندو برادری نے مظاہرہ کیا انہوں نے مسودہ میں ہندووں کے قتل کی شفاف تحقیقات اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے. میں لانے کا مطالبہ کیا۔ مسودہ وزارت خارجہ کو بھی یش کیا گیا ۔چونکہ مرنے والے ہندو پاکستانی تھے لہزا اس کا حق ہے کہ وہ ان ہرسرار حالات جن میں ان کی موت ہوئی سے آگاہ ہو۔ انھوں نے کہا کہ حکومت پاکستان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے کیس کو مسلسل دیکھ رہی ہے۔ ہم نے پہلے بھی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا معاملہ اٹھایا اور آئندہ بھی اٹھائیں گے۔ ہیوسٹن میں ہمارے قونصل جنرل مسلسل عافہ صدیقی کی جیل. کا دورہ کرتے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں پاکستانی سفیر کی تعیناتی ایک انتظامی معاملہ ہے اور اس انتظامی معاملے پر تبصرہ نہیں کر سکتے۔ بھارتی صحافی ارنب گوسوامی کے انکشافات کے بعد بی جے پی کا پاکستان مخالف ڈیزائن مکمل بے نقاب ہوا ہے ۔ امید رکھتے ہیں کہ عالمی برادری صورتحال پر بھارت کو جواب دہ کرے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website