پیرس (بیورو رپورٹ) پاک پریس کلب فرانس کی طرف سے جناب ضیاء شاہد چیف ایڈیٹر روزنامہ خبریں کو سی پی این ای کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد۔
تفصیل کے مطابق پاک پریس کلب فرانس کے صدر کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پاک پریس کلب فرانس کے طرف سے متفقہ طور پر تمام عہدیداران نے جناب ضیاءشاہد کو سی پی این ای کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔
امید ظاہر کی ہے کہ سی پی این ای اب جناب ضیا شاہد کی صدارت میں ایڈیٹرز مالکان اور صحافیوں کے حقوق کو پروان چڑھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔پاک پریس کلب فرانس ضیاءشاہد کے شانہ بشانہ ہے۔