counter easy hit

کھاریاں پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال 2016ء کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل

 Press Club's elections

Press Club’s elections

کھاریاں(نیئر صدیقی سے) کھاریاں پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال 2016ء کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل ، الیکشن ڈے کیلئے ضابطہ اخلاق تیار کر لیا گیا۔ آج 17جنوری کو کھاریاں کے صحافی اپنی نئی قیادت کا انتخاب کریں گے۔تفصیلات کے مطابق کھاریاں پریس کلب کے سالانہ انتخابات 2016کے سلسلہ میں بیلٹ پیپر، بیلٹ باکس اور دیگر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، پولنگ صبح11بجے سے سہ پہر3بجے تک پریس کلب، ریلوے روڈ کھاریاں میں الیکشن بورڈ کی نگرانی میں ہو گی۔نتائج کا اعلان فوری طور پر کر دیا جائے گا۔ الیکشن بورڈ کے ریکارڈ کے مطابق صدر کی سیٹ کیلئے لیاقت علی قادری، زمان احسن اور حاجی عبدالرؤف، جنرل سیکرٹری کیلئے آفتاب احمد نذر، سجاد اکرم اور شہزاد احمد جبکہ فنانس سیکرٹری کیلئے طاہر رشید صدیقی اور جبار علی ساگر امیدوار ہیں۔ الیکشن بورڈ کے چیئرمین اور سابق صدر کھاریاں پریس کلب نے اپنی پریس ریلیز میں کہا ہے کہ کھاریاں پریس کلب کے انتخابات شہر کی دوسری تمام تنظیموں کیلئے نمونہ ثابت ہوں گے۔ انتہائی دوستانہ ماحول میں انعقاد پذیر ہونے والے انتخابات والے دن الیکشن مقابلے کا نہیں بلکہ الیکشن فیسٹول کا سماں ہو گا۔ الیکشن ڈے کیلئے الگ ضابطہ اخلاق بھی تیار کر لیا گیا ہے جس کی پاسداری امیدواروں اور ووٹرز کیلئے لازمی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن جمہوری عمل کا بنیادی حصہ ہیں الیکشن بورڈ کی طرف سے تمام ووٹرز کے اعزاز میں پرتکلف کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا ہے