پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ ، غیرقانونی بھرتیوں کے تازہ ترین بڑے سکینڈل کاانکشاف, ڈاکٹر فردوس عاشق نے سکینڈل پکڑ لی
،سیکرٹری زاہدہ پروین کے حکم پروزیراعظم کی پریس سیکرٹری شاہیراشاہدکی سربراہی میں دورکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم،10روزمیں تحقیقات مکمل کرنے کاحکم
اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ )وزارت اطلاعات و نشریات کے ذیلی ادارے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مختلف عہدوں پر غیرقانونی بھرتیوں کے تازہ ترین سیکنڈل کا انکشاف، تحقیقات کے لیے وزیراعظم کی پریس سیکرٹری شہرہ شاہد کی سربراہی میں دورکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ اس ضمن میں وزارت طلاعات ونشریات کی طرف سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔
وزیراعظم کی پریس سیکرٹری شاہیرا شاہد کی سربراہی میں ،جس کے طارق محمود منیجنگ ڈائریکٹر اے پی پی ممبر ہوں گے ،دورکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں بغیراخبار میں اشتہار دیے بغیر مختلف عہدوں پر اسلام آباد، لاہور اور دیگر مقامی و صوبائی دفاتر سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کے دور میں یہ بھرتیاں کی گئی تھیں۔ جنھیں وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے پکڑلیا اور فوری طورپر اسکی تحقیقات کے لیے کمیٹی بناکر ملوث افسران کیخلاف سخت کاروائی کا حکم دیا ۔
جس پر سیکرٹری اطلاعات و نشریات زاہدہ پروین نے فوری طور پر انکوائری کمیٹی قائم کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ غیرقانونی بھرتی سیکنڈل کی تحقیقات دس دن میں مکمل کر کے رپورٹ دی جائے اور بھرتی کے ریکارڈ کا جائزہ لیکر اس امر کا تعین کیاجائے کہ ان بھرتیوں کے دوران کہاںبھرتی قوانین اور پالیسی کی خلاف ورزی ہوئی ہے اور ان تعنیاتیوں کے ریکارڈ کی چھان بین اس سکینڈل میں ملوث افسران اور اہلکاروں کا بھی تعین کیاجائے۔اس کے بعد رپورٹ کو حتمی شکل دیکر دس دن میں مکمل کر کے مزید قانونی کاروائی کے لیے سیکرٹری اطلاعات و نشریات کو بھجوایا جائے۔