شیخوپورہ(بیورورپورٹ) لاہور روڈ پرفیض پور انٹر چینج کے قریب ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان مبینہ مقابلہ کے دوران پولیس کی ناقص منصوبہ بندی اور غیر موثر انتظامات کے باعث ایک زیر حراست ڈاکو فیاض عرف مولا جٹ فائرنگ کی زد میں آکر مارا گیا جبکہ رات کی تاریکی اور پولیس کی ناقص منصوبہ بندی کا فائدہ اٹھاتے حملہ آور ڈاکوؤں کا چار رکنی گروہ اسلحہ سمیت فرار ہوگیا، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ چند روز قبل پولیس نے ایک ڈاکوفیاض عرف مولا جٹ کوپکڑ تھا جو ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کے علاوہ گاؤں بھلے اندرون کے نوجوان علی احمد کو نین سکھ کے نزدیک ڈکیتی کی واردات کے دوران قتل کرنے میں بھی ملوث تھا جس کی نشاندہی پر شہریوں سے چھینے ہوئے سامان کی ریکوری کیلئے اسے کوٹ عبدالمالک لایا جارہا تھا کہ اس کے چار ساتھیوں نے انٹر چینج فیض پور خورد کے قریب پولیس پر حملہ کرکے اسے چھڑوانے کی کوشش کی جہاں فائرنگ کے تبادلہ کے دوران ڈاکوؤں کا اپنا ساتھی مارا گیا۔