counter easy hit

پبلک ٹرانسپورٹ او ررکشوں کے مالکان نے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود کرائے کم نہیں کیے

prices of petroleum

prices of petroleum

کھاریاں (جبارساگر)کھاریاں سے مختلف لوکل روٹس پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ او ررکشوں کے مالکان نے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود کرائے کم نہیں کیے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں عوامی حلقوں نے کہا کہ صرف میٹنگز سے کام نہیں جلنے والا آفسران اپنے دفاتر سے باہر نکلیں اور خود دیکھیں کہ حالات کیا ہیں ٹرانسپورٹرز عوام سے ہتک آمیز رویہ رکھتے ہیں بحث کرنیوالے مسافروں کی جہاں تذلیل کی جاتی ہے وہاں پر تشدد کرکے گاڑیوں سے نچے بھی اتار دیا جاتا ہے سیکرٹری آرٹی اے کون ہیں کہاں ہیں کیا کررہے ہیں عوام ان سے تاحال لا علم ہیں عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ سیکرٹری آرٹی اے اورDSPٹریفک پولیس خود دورے کریں اور چیکنگ کریں کہ کرائے کم کر کے کرایہ نامہ بنایا جائے اور ٹرانسپورٹروں کو یہ کرایہ نامہ نمایاں جگہ پر گاڑیوں کے اندر آویزاں کرنے کا پابند بنایا ئے تا کہ عوام کوعملی ریلیف مل سکے۔