کوٹلہ قاسم خاں (شمشاد چوہدری )یکے بعد دیگر پٹرول کی قیمتوں میں کمی کرایوں کی کمی کے ثمرات سے عوام محروم عرصہ دراز سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوتی چلی آرہی ہے 120روپے سے 70روپے لیٹر تک قیمت میں کمی ہوگئی مگر خیرانی کی بات سے کہ کرائے اس طرح برقرار ہیں جب پٹرولیم کی مصنوعات کی قیمت120روپے لیٹر تھی تب کے کرایوں کو بریک لگی ہوئی ہے عوامی حلقوں نے کہا کہ یہ عوام سے ناانصافی ہے ٹرک ویگن بس غیرہ کے وہی پرانے وصول کررہے ہیں جبکہ حکومت کو چاہیے کہ 70روپے لیٹر کی قیمت تناسب سے کرایوں میں کمی کا اعلان کرے جس سے عوام کو سہولت ملے گاڑیوں کے مالکان کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ ہے مگر اس پر حکومت کی خاموشی سے عوام خیران ہورہے ہیں ہر مکاتب فکر افراد نے کہا ہے کہ مینڈیٹ لینے والی حکومت اس سے کیوں بے خبر ہے کہ کرائے کم کیوں نہیں ہورہے فوری نوٹس لیا جائے