خورشید شاہ کا میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اہم اجلاس کی باتیں جو باہر گئیں اس کا کون ذمہ دار ہے
اسلام آباد: قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا ڈگڈگی کا اشارہ غیر سیاسی لوگوں کی طرف ہے ، وزیراعظم کا طرز حکمرانی اور عمران خان کے رویے سے جمہوریت کمزور ہو رہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اہم اجلاس کی باتیں باہر جانے کا ذمہ دار کون ہے ، چھ ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ کرنیوالے چار سال بعد بھی یہی کہہ رہے ہیں ۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے نواز شریف اور عمران خان ایک ہی ہیں ۔ وزیراعظم کا طرز حکمرانی اور عمران خان کا رویہ جمہوریت کو کمزور کر رہا ہے ۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا چھ ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ کرنیوالے چار سال بعد بھی یہی کہہ رہے ہیں ۔