اہلیہ اور والدہ بھی ہمراہ ہیں ، وزیر داخلہ چودھری نثار اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے رخصت کیا
لاہور (یس اُردو) وزیر اعظم میاں نوازشریف علاج کیلئے خصوصی طیارے سے لندن روانہ ہوگئے ۔ اس سے قبل وزیر اعظم جاتی امرا سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے لاہور ائیرپورٹ پہنچے جہاں سے وہ علاج کیلئے لندن روانہ ہوئے ۔ وزیر اعظم علاج کیلئے لندن گئے ہیں ، ان کی اہلیہ اور والدہ بھی ان کے ہمراہ ہیں ۔ وزیر اعظم اپنی رہائش گاہ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے علامہ اقبال ائرپورٹ پہنچے جہاں وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے انہیں رخصت کیا ۔ وزیر اعظم خصوصی طیارے کے ذریعے لندن روانہ ہوئے ۔