عمران خان نے وزیراعظم کو خصوصی طیارے سے وطن لانے کے خلاف پیر کو عدالت میں جانے کا اعلان کر دیا ہے۔
پسرور: (یس اُردو) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا پسرور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاناما لیکس معاملے پر تحریک چلانے کیلئے اگست میں تمام کسانوں کو بھی تیار کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف عوام پر مہنگائی اور ٹیکسوں کی بارش ہے تو دوسری طرف حکمرانوں کا طرز زندگی مغل اعظم جیسا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ کسانوں کا موجودہ دور حکومت میں معاشی قتل کیا جا رہا ہے۔ پاناما لیکس پر نواز شریف نہ مانے تو کسانوں کو اکٹھا کریں گے۔ کپتان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر الیکشن اگر شفاف نہیں ہوں گے تو بھارت پر کس منہ سے تنقید کریں گے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وزیراعظم نواز شریف کو خصوصی طیارے سے وطن لانے کے خلاف پیر کو عدالت جائیں گے