اسلام آباد……وزیر اعظم نواز شریف نے فلمساز شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم اے گرل ان دی ریور کو آسکر ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ اسلام میں غیرت کے نام پر قتل کی کوئی گنجائش نہیں، ایسے اقدامات کی روک تھام کیلئے ضروری قانون سازی کر رہے ہیں، خواتین کے تحفظ کیلئے کام کرنے والی شرمین عبید چنائے ملک کا فخر ہیں ۔وزیر اعظم نواز شریف نےکہا کہ شرمین عبید چنائے پاکستان کا فخر ہیں، شرمین عبید چنائے جیسی خواتین دنیا میں تہذیب کے فروغ کیلئے نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں ۔وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے شرمین عبید چنائے کو دوسری بار آسکر ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ امید ہے وہ خواتین کے حقوق کیلئے کام کرتی رہیں گی