لندن: کئی لوگوں نے وزیراعظم سے بات کرنے کی بھی کوشش کی لیکن شاہد خاقان عباسی نے بات کرنے سے معذرت کر لی۔
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان میں وزیر اعظم ہاؤس کے بعد لندن میں بھی سرکاری پروٹو کول لینے سے انکار کر دیا اور اپنا بیگ پکڑ کر لندن کی ٹرین میں لوگوں کے ساتھ سفر کیا۔ اس دوران کئی لوگوں نے ان سے بات کرنے کی بھی کوشش کی لیکن وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بات کرنے سے معذرت کر لی۔ واضح رہے لندن میں (ن) لیگ کے بڑوں کا اہم اجلاس ہوا جس میں نوازشریف کی 3 نومبر کو نیب عدالت میں پیشی کے حوالے سے صلاح مشوروں سمیت دیگر امور پر غور کیا گیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، اسحاق ڈار سمیت اہم لیگی وزراء بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔