counter easy hit

بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرے، وزیراعظم

prime-minister-addressing-pakistani-community-in-new-york

prime-minister-addressing-pakistani-community-in-new-york

نیو یارک (یسنیوز) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کر دے ، پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھے گا ۔ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل درآمد سے ہو گا ۔ وزیراعظم نواز شریف آج نیویارک میں مختلف ممالک کے سربراہوں سے ملاقات بھی کرینگے ۔

وزیر اعظم نواز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کیلئے نیویارک پہنچ گئے ۔ ایئرپورٹ پر پاکستانی سفارتخانے کے حکام نے ان کا استقبال کیا ۔ نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے بھارت کو خبردار کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کر دے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھے گا ۔ انہوں نے واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل درآمد سے ہونا چاہیئے ۔ کشمیری نوجوانوں نے جدوجہد آزادی میں ایک نئی روح پھونک دی ہے ۔

وزیراعظم نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر کی نسلیں جدوجہد آزادی کو آگے لے کر جا رہی ہیں اور اس معاملے میں بھارت کو کشمیریوں کی خواہش کا احترام کرنا ہو گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشتگردی کے کینسر سے جلد چھٹکارا پالیں گے ۔ سی پیک پورے خطے کی قسمت بدل دے گا ۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website