لندن (یس ڈیسک) لندن پہنچنے پر برطانوی حکومت کے نمائندے اور برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عابس نے وزیراعظم نواز شریف کا استقبال کیا۔
افغانستان کانفرنس تین اور چار دسمبر کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں منعقد ہو گی۔ کانفرنس میں افغانستان کے صدر ڈاکٹر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ بھی شریک ہوں گے۔
وزیراعظم نواز شریف دورے کے دوران اپنے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔