وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور سیکرٹری جنرل پاکستان فیڈرشن اٹلی آصف رضا کی ون آن ون ملاقات جدوجہد آزادی کشمیر کے متعلق مشترکہ تعاون اوریکجہتی کی ضرورت پر زور
بولونیاں؍اسلام آباد(یس اردو نیوز)وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور پاکستان فیڈریشن اٹلی کے جنرل سیکرٹری آصف رضا کی خصوصی ملاقات ہوئی۔ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان پاکستان فیڈریشن اٹلی کے زیر اہتمام ان کے استقبال جلسہ میں شریک تھے۔ آصف رضا نے جدوجہد آزادی کیلئے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کی کوششوں کی تعریف کی اور ان کے ساتھ مل کر جدوجہد کو آگے بڑھانے کیلئے کشمیری کمیونٹی اور اٹلی میں موجود پاکستانیوں کے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔ آصف رضا نے وزیر اعظم کااٹلی آمد پر شکریہ ادا کیا اورپاکستانی کمیونٹی کی کشمیر کاز کیلئے منصوبہ بندی پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کے ساتھ سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق، اور آصف رضا سمیت کمیونٹی کے دیگر راہنما بھی موجود تھے۔
تقریب کے اختتام پر آصف رضا نے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان اور تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا اور وزیر اعظم کے جلسے میں شرکت کرنے والوں کا تعارف بھی کرایا گیا۔ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان نے فرداً فرداً تمام ملنے والوں کاشکریہ ادا کیا اور ان کے جذبوں کو سراہا۔