counter easy hit

”چیئر مین نیب کو بلیک میل کرنے میں وزیراعظم اور ان کے دوست ملوث ہیں “

"Prime Minister and his friends are involved in blackmailing Chairman NAB."

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )مسلم لیگ ن نے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے مبینہ آڈیو ویڈیو بیان کے معاملےکی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیٹی بنانے کا مطالبہ کر دیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خا قان عباسی نے الزام عائد کیا کہ چیئرمین نیب کو بلیک میل کیا جا رہا ہے، معاملے میں وزیراعظم، وزیراعظم ہاو¿س، وزیراعظم کے دوست اور مشیر ملوث ہیں۔انہوںنے کہا کہ چیئرمین نیب پر اپوزیشن کے خلاف کارروائی اور حکومت کے اتحادیوں کی کرپشن چھپانے کے لیے دباو ڈالا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کا ایشو سب کے سامنے ہے، ہم چاہتے ہیں قومی اسمبلی کے رول 244 کے تحت ایک کمیٹی بنائی جائے، یہ کمیٹی تمام معاملات کی جانچ کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ معاملے پر پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کی تشکیل کے لیے پیر کو ایوان میں تحریک پیش کریں گے۔خواجہ آصف پیر کوقومی اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گے،چیئرمین نیب نے کہا کہ حکومت میں ایسے لوگ ہیں جن سے حکومت گر سکتی ہے،ہمیں لگتا ہے کہ چیئرمین نیب کو بلیک میل کیا جا رہا ہے۔چاہتے ہیں چیئرمین نیب کو مکمل انصاف ملے۔ انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے چیئرمین نیب کیخلاف دباؤ میں وزیراعظم اوران کے لوگ ملوث ہیں، ہمارے پاس پارلیمنٹ ایک فورم ہے ، جہاں آواز اٹھائیں گے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ قومی اسمبلی کے رولز244بی کے تحت ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے، جو تحقیقات کرے کہ اس معاملے میں کیا ہوا ہے۔اس میں چیئرمین نیب، وزیراعظم ، حکومتی اہلکار ہو، اسپیکر ہو، کوئی بھی ملوث ہو، اس کے خلاف کاروائی کی جائے۔اس ایوان کا حق ہے کہ قومی اور سنگین مسئلے پر فوری کام شروع کرے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف سوموار کوتحریک پیش کریں گے کہ 244 رولز کے تحت اسپیشل کمیٹی بنائی جائے اور حقائق عوام کے سامنے پیش کرے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر حکومت وزیراعظم ،وزراء کی کرپشن نہیں بچانا چاہتی تو پھر یہ تحریک پیش کریں گے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ انٹرویو میں چیئرمین نیب نے کہا کہ ان پر دباؤ ہے، حکومت میں کچھ ایسے لوگ ہیں جن سے حکومت گر سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں لگتا ہے کہ چیئرمین نیب کو بلیک میل کیا جارہا ہے۔چاہتے ہیں چیئرمین نیب کو مکمل انصاف ملے۔انہوں نے کہا کہ بتایا جائے کہ اپوزیشن لیڈر کو 70روز تک کس کے کہنے پر ریمانڈ میں رکھا گیا؟اب یہ ساری باتیں سامنے آئیں گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website