اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے خواجہ سراؤں کی دہائی سُن لی، سب سے بڑی خوشخبری سنا دی، وزیر اعظم پاکستان عمران خان خواجہ سراؤں کے حقوق کے تحفظ کے لئے آج خاص تقریب میں انصاف کارڈ تقسیم کریں گے، خواجہ سراؤں کو انصاف کارڈز کی تقیسم کرنے کی تقریب
آج وزیر اعظم ہاؤس میں منعقد ہو گی، جس میں عمران خان خطاب بھی کریں گے۔ خواجہ سرا صحت انصاف کارڈ کے تحت ملک بھر کے 300 سے زائد سرکاری و نجی اسپتالوں میں مفت علاج کراسکیں گے ۔صحت کارڈ کے ذریعے گردوں کے ڈائیلاسس اور دل کی بیماریوں کے علاج سمیت مریضوں کی سرجری بھی ممکن ہو سکے گی۔ خواجہ سرا صحت انصاف کارڈ کے تحت ملک بھر کے 300 سے زائد سرکاری و نجی اسپتالوں میں مفت علاج کراسکیں گے۔ صحت کارڈ کے ذریعے گردوں کے ڈائیلاسس اور دل کی بیماریوں کے علاج سمیت مریضوں کی سرجری بھی ممکن ہو سکے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ دور حکومت میں خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے بھی خواجہ سراؤں میں صحت انصاف کارڈ جاری کیے تھے جس کے تحت صحت کارڈ سے 5 لاکھ 40 ہزار روپے تک کا علاج مفت کرایا جا سکے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس جنوری میں حکومت خیبر پختون خوا کی طرف سے بھی صحت سہولت پروگرام کے تحت 25 لاکھ غریب خاندانوں کے ساتھ ساتھ خواجہ سرا کمیونٹی کے لیے بھی صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کا آغاز کیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ ہمارے معاشرے میں خواجہ سراؤں کو بھی صحت کے حصول کے لیے بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تاہم محکمۂ صحت کی جانب سے انصاف صحت کارڈ کے اجرا کے بعد ان کی یہ محرومی ختم ہو جائے گی۔ صحت کارڈ کے اجرا کے بعد خواجہ سرا کمیونٹی بھی علاج کی مفت سہولت سے مستفید ہو سکے گی۔ صحت انصاف کارڈ کی جو سہولیات دیگر شہریوں کو میسر ہوں گی وہی تمام سہولیات خواجہ سرا کمیونٹی کو بھی فراہم کی جائیں گی۔