اسلام آباد (یس ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے”آل پارٹیز کانفر نس ” کل اسلام آباد میں طلب کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اے پی سی میں انسداد دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان کے حوالے سے سیاسی اور پارلیمانی سربراہوں کو اعتماد میں لیں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف جاری فوجی آپریشن ضرب عضب، ملک کی امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے آج قومی ایکشن پلان کے حوالے سے پہلے ہی اجلاس طلب کر رکھا ہے۔
جس میں آرمی چیف ، ڈی جی آئی ایس آئی سمیت وفاقی وزراء شریک ہونگے جبکہ وزیر اعظم نے اجلاس سے قبل آئینی اور قانونی ماہرین سے فوجی عدالتوں کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیا۔