counter easy hit

وزیراعظم اے پی سی کی صدارت کیلئے کوئٹہ پہنچ گئے

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

کوئٹہ : بلوچستان میں دہشتگردی کے وار کو ناکام بنانے کیلئے آج تمام سیاسی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کی صدارت کیلئے وزیراعظم نوازشریف کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔

سانحہ مستونگ کے بعدگورنر ہائوس کوئٹہ میں بلائی گئی کل جماعتی کانفرنس میں دہشتگردی کے وار کو ناکام بنانے اور انہیں شکست دینے کے حوالے سےمتفقہ لائحہ عمل تیار کیا جائیگا۔

اے پی سی میں تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین شرکت کرینگے، جس میں انہیں سانحہ مستونگ ،امن و امان کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دی جائیگی۔وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا ہے کہ تمام جماعتوں کو شرکت کی دعوت دیدی ہے۔

وزیراعلی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ہونے والی دہشتگردی قابل مذمت ہے، دہشتگردوں سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔