counter easy hit

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات متوقع، ایم کیو ایم کے متعلق لائحہ عمل طے کیا جائیگا

Raheel Sharif, Nawaz Sharif Meeting

Raheel Sharif, Nawaz Sharif Meeting

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کی صورتحال پر غور کیلئے وزیر اعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف ملاقات کریں گے۔

وزیر اعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی وزیر اعظم ہاوس میں ملاقات متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ رینجرز کا نائن زیرو پر چھاپہ اور الطاف حسین پرمقدمے سمیت کراچی آپریشن پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعظم آرمی چیف ملاقات میں صولت مرزا کے ایم کیو ایم سے متعلق انکشافات اور آئندہ کیلئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔