counter easy hit

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، ضرب عضب، کراچی آپریشن پر بات چیت

Nawaz Sharif and Raheel Sharif

Nawaz Sharif and Raheel Sharif

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی جس میں کراچی آپریشن، ضرب عضب، فاٹا میں تعمیر نو اور امریکی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس کے دورہ پاکستان سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہونیوالی اس ملاقات میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیر اعظم نواز شریف کو آگاہ کیا کہ آپریشن ضرب عضب آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے جس کے بعد نقل مکانی کرنیوالوں کی دوبارہ آبادکاری کا عمل شروع ہوگا۔

اجلاس میں کراچی آپریشن پر بھی بات چیت کی گئی، ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بھتہ خوروں، دہشتگردی میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امریکی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس اور جرمن وزیر خارجہ سے ہونیوالی ملاقاتوں سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔

پاک افغان تعلقات اور افغان امن عمل سے متعلق امور بھی زیر غور آئے۔ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی سمیت افغانستان میں امن عمل کے حوالے سے امور پر غور کیا گیا۔