کراچی: شاہد خاقان عباسی پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل پورٹ قاسم کا افتتاح اور گورنر ہاؤس میں پاکستان سٹاک ایکسچینج کے عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ ائر پورٹ پر گورنر سندھ محمد زبیر اور وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے ان کا استقبال کیا، انہیں فوجی آئل ٹرمینل کمپنی کے پاکستان گیس پورٹ کنسورشیم کے منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی، بعد میں وزیر اعظم پورٹ قاسم میں پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل کا افتتاح کریں۔ وہاں سے وزیر اعظم گورنر ہاؤس جائیں گے جہاں ان سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کے عہدیداروں سے بھی ملاقات کریں گے۔اس موقع پر وزیر اعظم کو پاکستان سٹاک ایکسچینج کی گذشتہ 4 سال کی مجموعی کارکردگی پر بریفنگ دی جائے گی۔ وزیر اعظم کو کراچی میں وفاق کے تعاون سے چلنے والے منصوبوں کی پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کے نئے ترقیاتی منصوبوں پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔