پاک تاجک کونسل کے مشترکہ اجلاس ، پاکستان ، افغانستاناور تاجکستان کے سہ فریقی اجلاس میں شرکت کریںگے
اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف دو روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے ، پاک تاجک بزنس کونسل کا مشترکہ اجلاس اور پاکستان ، افغانستان اور تاجکستان کے سہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم کو دورے کی دعوت تاجک صدر امام علی رحمان نے دی ہے ۔ وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ اعلیٰ سطح کا وفد بھی تاجکستان گیا ہے۔ وزیر اعظم کے دورہ تاجکستان کے اختتام پر مشترکہ اعلامئے پر دستخط بھی کئے جائیں گے ۔ دورے کے دوران پاک تاجک بزنس کونسل کا مشترکہ اجلاس بھی منعقد ہوگا ۔ بزنس کونسل باہمی تجارت اور اقتصادی تعاون میں اضافے کیلئے تجاویز دے گی۔ تاجکستان میں کاسا 1000 منصوبے کے 4 رکن ممالک کا اجلاس بھی منعقد ہوگا جس میں پاکستان ، تاجکستان ، افغانستان اور کرغزستان کے سربراہان شرکت کریں گے ۔ وزیر اعظم نواز شریف پاکستان ، افغانستان اور تاجکستان کے سہ فریقی اجلاس میں بھی شریک ہوں گے ۔ سہ فریقی اجلاس میں تینوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔