وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ہمراہ لندن سے اسلام آباد واپس پہنچ گئے۔
وزیراعظم نیو یارک اور لندن کے 7روزہ دورے کے بعد وطن واپس پہنچے ہیں۔ انہیں ہائی کمشنر سید ابن عباس نے لندن ایئر پورٹ پر رخصت کیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی ان کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے اپنے وکلاء سے مشاورت مکمل کرنے کے بعد آج احتساب عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کو نواز شریف نے احتساب عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی تھی، انہیں احتساب عدالت نے کل طلب کر رکھا ہے۔