اسلام آباد : وزیراعظم ہائوس میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کراچی میں گزشتہ روز ہونے والی دہشتگردی اور جاری ٹارگٹڈ آپریشن پر تفصیلی غور کیا۔
ملاقات میں این ایف سی ایوارڈ سمیت ملک کی موجودہ سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیالات کیا گیا۔ دونوں رہنمائوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے سب کو متحد ہونا پڑے گا۔
آصف علی زرداری نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں حکومت کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا جس پر وزیراعظم نواز شریف نے ان کا شکریہ ادا کیا۔