ویانا (اکرم باجوہ) تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیا ویانا جنگ کی رپورٹ کے مطا بق آسٹریاکے وزیراعظم فائے مان نے آسٹریا میں مسلم کمیونٹی کی تنظیمات کے سر براہان کی آعزازمیں 20 آگست کی شام پارلیمنٹ ہاؤس میں ایک پروقار ڈنر کا اہتمام کیا۔
جس میں آسٹرین پارلیمنٹ کے ممبران اور اعلی آفسران نے بھی شرکت کی-پاکستانی کمیونٹی کے هر دل عزیز مسجد البلال کے صدر الحاج محمداکرم بٹ اور مسلم لیگ ن کے صدر چوہدری محمد نواز وڑاعچ نے بھی شرکت کی۔
وزیراعظم فائے مان نے اپنے خطاب میں کہا کہ آسٹریا میں مسلم کمیونٹی آسٹریا کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ھے-ڈنر کے اہتمام پر وزیراعظم فائےمان مسلم کمیونٹی کے ساتھ گھل مل گئے اور سب سے مصافہ کیا اور خریت دریافت کی۔