وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدرکی قیادت میں حکومت کشمیر کی آزادی کےلئے صحیح معنوں میں بیس
کیمپ کا کردار ادا کررہی ہے،اس سلسلے میں اکتوبر میں انکا دورہ پیرس خصوصی اہمیت کا حامل ہے، راجہ اشفاق حسین، چوہدری محمد نعیم
چپیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان اور سینئر حکومتی وزیرچوہدری طارق فاروق کی8 اکتوبر کو پیرس آمد کے موقع پر کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ راہنما ئوں راجہ اشفاق حسین صدرآزادکشمیر مسلم لیگ ن فرانس اورچوہدری نعیم جنرل سیکرٹری آزاد کشمیر مسلم لیگ ن یورپ نے ان کے شاندار استقبال کی تیاریاں مکمل کرلیں ۔ یس اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ اشفاق حسین نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ کی راجہ فاروق حیدر خان نے بھر پور نمائندگی کی ہے اور انشااللہ پیرس آمد پر ان کا شایان شان استقبال کیا جائے گا۔ سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق ان کے ہمراہ تشریف لائیں گے اور اس سلسلے میں 8 اکتوبر 2017 کو شام کے وقت مزمل میج ہال پیری فیت میں پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کو مدعو کیا گیا ہے ۔ جہاں وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان ان سے
خطاب کریں گے ۔ پاکستان و کشمیری اور یورپی کمیونٹی کواس پروگرام سے آگاہی کیلئے یس اردو نیوز اور دوسرے صحافتی اداروں کی خدمات لی گئی ہیں جس سے پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کو دعوت دی گئی ہے تاکہ کشمیری قیادت سے اظہار یجہتی کیا جائے اور تمام کمیونٹی کے لوگ کشمیری عوام کے حالات سے آگاہ ہوں ۔ پیرس میں موجود تمام کارکنوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنی فیملیز سمیت اس پروگرام میں شرکت کریں اور تمام دوست احباب کو بھی مزمل ہال میں 8 اکتوبر کو لائیں تاکہ پوری کمیونٹی کشمیرکی آزادی کی جدوجہد میں شریک ہوسکے اور اس کیلئے بھرپور عزم کے ساتھ قابض بھارتی فوج کو مل کر سخت پیغام دیا جائے کہ ہم کشمیری عوام کی آزاد تک ان کے ساتھ ہیں اور ہر فورم پر ان کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے۔
چوہدری محمد نعیم جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن آزاد کشمیر یورپ نے اس حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے وزیر اعظم آزاد کشمیرکا دورہ انتہائی کلیدی اہمیت کا حامل ہے ۔ اس سے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور کشمیری مسلمانوں اور عوام کا مقدمہ دنیا کے سامنے لانے کیلئے مدد ملے گی۔ راجہ فاروق حیدر باصلاحیت اور تحریکی گھرانے سے تعلق رکھنے والی شخصیت ہیں، کشمیری عوام کو ان سے بہت ساری امیدیں وابستہ ہیں، راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں تحریک آزادی کا بیس کیمپ کشمیر کی آزادی کےلئے صحیح معنوں میں بیس کیمپ کا کردار ادا کرے گا۔
دونوں راہنمائوں نے اپنے علیحدہ علیحدہ انٹرویو میں کہا کہ راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں کشمیر کی قیادت چھ دہائیوں سے حل طلب مسئلہ کشمیر کو ہر سطح پر اجاگر کرنے کےلئے بھر پور کردار ادا کرے گی۔انہوں نےان کی قیادت کے آزاد کشمیرمسلم لیگ نواز کو دوبارہ متحدہ کرنے کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کا اتحاد تحریک آزادی کشمیر کےلئے نیک شگون ہے، ان قیادت نے اب تک ہر محاذ پر کشمیر کی تحریک کی صحیح نمائندگی کی ہے اور آئندہ بھی کرے گی، انہوں نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر کی دبنگ قیادت سے کشمیری عوام کے حوصلے مزید بلند ہوگئے۔ ان کی ذات کشمیری قیادت میں اتحادکا مظہر ہے اور مسئلہ کشمیر کے حل کےلئے ناگزیر ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کے بغیر خطے میں امن اور سلامتی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا لہذا بھارت، پاکستان اور اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کو اس مسئلے کے حل کےلئے سنجیدہ اقدامات کرنے چاہیے
انہوں نے کہا کہ ان کا دورہ پیرس نہایت اہمیت کا حامل ہے کارکنان ان کا آمد پر فقید المثال استقبال کریں گے، دورہ کے دوران وہ مختلف کشمیری رہنماؤں اورپاکستانی وکشیری کمیونٹی اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقاتوں کے علاوہ حکومتی عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے اور بھارتی مظالم پر ان کو بریفنگ دیں گے۔ پیرس دنیا میں انسان دوست ممالک میں سر فہرست سمجھا جاتا ہے اور یہاں کے لوگ اس مسئلہ پرکشمیری عوام کی بھرپور حمایت کرتے ہیں