اسلام آباد (یس ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے ایم کیو ایم کے رہنما بابر غوری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور کارکنوں کے ماورائے عدالت کیخلاف سخت ایکشن کی یقین دہانی کرائی۔
ایم کیو ایم کے رہنما بابر غوری نے کہا وزیراعظم کو کارکنوں کے قتل سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی ایم کیو ایم کے رہنما بابر غوری سے ٹیلی فونک پر رابطہ کیا اور سہیل احمد کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا ایم کیو ایم کے کارکنوں کے واقعات کی تحقیقات کے لئے میں بھی اپنا کردار ادا کروں گا.