کوئٹہ : وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کارروائیوں میں را اور این ڈی ایس کے ملوث ہونے کا معاملہ وزیر اعظم امریکی صدر کے سامنے اٹھائیں گے۔
میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم انٹرنیشنل کمیونٹی سے ملاقات میں را اور این ڈی ایس کا معاملہ اٹھائیں گے۔
دہشت گرد غیرملکی آقاؤں کے ایما پر کارروائی کر رہے ہیں ، سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے حوالے سے سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے دو ہیلی کاپٹر محرم الحرام جلوسوں کی نگرانی کرینگے ، دہشت گرد کارروائی کرنے والے افراد کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔