اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں سیاسی صورتحال اور جے آئی ٹی کی تحقیقات سمیت ڈان لیکس رپورٹ پر مشاورت کی گئی۔
وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں چوہدری نثار، خواجہ آصف، اسحاق ڈار، مریم اورنگزیب اور آصف کرمانی سمیت اہم وفاقی وزرا، مشیر اور پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیراعظم کے دورہ چین سمیت ملکی سیاسی صورت حال اور ڈان لیکس رپورٹ سے متعلق امور پر بھی غور کیا گیا۔
اس موقع پر توانائی و دیگر ترقیاتی منصوبوں کے علاوہ ڈان لیکس سے متعلق تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ جاری کرنے اور پاناما لیکس پر آئندہ کی سیاسی حکمت عملی طے کرنے کے لیے مشاورت کی گئی۔