وفاقی وزرا اور مسلح افواج کے سربراہ بھی اجلاس میں شریک ، ملک کی مجموعی سیکورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال
اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں وفاقی وزرا اور مسلح افواج کے سربراہوں نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس کے دوران آپریشن ردالفساد سمیت ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر بھی غور کیا گیا ۔ اجلاس کے دوران بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے حوالے سے بھی معاملات زیر بحث آئے ۔ اجلاس میں میں وزیر دفاع خواجہ آصف ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان ، ڈی جی آئی ایس آئی میجر جنرل نوید مختار بھی اجلاس میں موجود تھے ، اجلاس میں خفیہ معلومات کی بنا پر کئے جانے والے آپریشنز کی کامیابی کا بھی جائزہ لیا گیا۔