پیرس: پیرس میں کل سے شروع ہونیوالی کانفرنس میں امریکا، روس اور چین کے صدور اور برطانوی وزیر اعظم سمیت ایک سو سینتالیس ممالک کے سربراہان اور نمائندے شرکت کریں گے، وزیر اعظم نواز شریف موسمی تغیرات کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں سے عالمی برادری کو آگاہ کریں گے۔
خاتون اول بیگم کلثوم نواز اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی نواز شریف کے ہمراہ ہیں، وزیر اعظم پیرس میں اپنے قیام کے دوران عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔