عیسیٰ خیل : وزیراعظم نواز شریف نے آج سیلاب سے متاثرہ میانوالی کے علاقے عیسی خیل کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے علاقے کے لیے مالی امداد کا اعلان بھی کیا۔
نواز شریف کا کہنا تھا عیسی خیل بھی پاک چین اقتصادی راہداری کے روٹ کا حصہ ہے ، راہداری کی تکمیل سے یہاں بھی خوشحالی آئے گی۔ عیسی خیل میں سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہاکہ وہ اس علاقے کو سیلاب سے بچاؤ کے اقدامات کررہے ہیں۔
انہوں نے میانوالی میں ندی نالوں اور بندوں کے لیے ایک ارب تیس کروڑ روپے اور عیسی خیل میں پانی کے منصوبوں کے لیے 20 کروڑ روپے امداد کا اعلان بھی کیا ۔وزیراعظم نےکہاکہ تین سال بعد کا پاکستان آج کے پاکستان سےبہتر ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری عیسی خیل سے بھی گزرے گی جس سے یہاں خوشحالی آئے گی وزیرا عظم نے علاقے میں مسلسل بجلی غائب رہنے کا بھی نوٹس لیا اور کہا کہ وہ اس پر واپڈا حکام سے بات کریں گے۔