اسلام آبا د( مانیٹرنگ ڈیسک) آئیسکو کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس کے جولائی، اگست اور ستمبر کے بجلی کے بل ادا نہیں کیے گئے، وزیراعظم ہاؤس آئیسکوکا9کروڑ97 لاکھ87ہزار687 روپےکا نادہندہ ہوگیا ۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم ہاؤس آئیسکوکا9کروڑ97 لاکھ87ہزار687 روپےکا نادہندہ نکلا، وزیراعظم ہاؤس کا ایک ماہ کا بجلی کا بل 15لاکھ31ہزار805روپے تک پہنچ گیا ہے جبکہ وزیراعظم ہاؤس کاواجب الادابجلی بل10کروڑ13لاکھ68 ہزار420 تک پہنچ گیا ہے ۔ وزیراعظم ہاؤس کیطرف سےبجلی کا5لاکھ9ہزار427کاآخری بل نومبرمیں جمع کرایاگیا تھا اس کے بعد سے لے کر اب تک وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے بجلی اک بل جمع نہیں کروایا گیا ۔ وزیراعظم ہاؤس نے گزشتہ ایک ماہ میں 84ہزار یونٹ استعمال کیے جس کا بل آئیسکو کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔ خیال رہے کہ وزیراعظم ہاؤس کےبجلی بل کی ادائیگی پی ڈبلیوڈی کی ذمےداری ہوتی ہے۔ دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ہدایات دی گئیں ہیں کہ بجلی چوری کے خلاف مہم کو مزید تیز کیا جائے ۔ بریفنگ مین وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ بجلی چوری کیخلاف مہم میں خاطرخواہ کامیابیاں حاصل ہورہی ہیں، بجلی چوری کیخلاف مہم میں اب تک16000مقدمات قائم کیےگئے ہیں۔ دوسری جانب گیس کی طلب واستعمال کےمسائل کےحل کیلیےمحکموں میں کوآرڈینیشن مزیدبہترکی بنائے جانے کی ہدایات کی گئیں ہیں ۔ وزیر اعظم کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ گیس کے شعبے میں سالانہ نقصانات تقریباً 50 ارب روپے سالانہ ہیں،اس وقت سسٹم میں سے12 سے 13 فیصد گیس چوری ہورہی ہے۔اجلاس کے بعد وزیر اعظم نے سوئی سدرن اور سوئی نادرن کے ایم ڈیز کو برطرف کرنے کے احکامات جاری کیے ۔