اسلام آباد (ویب ڈیسک) تازہ ترین خبر کے مطابق پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعیدبن احمد المالکی کو سعودی عرب کا وزیرخارجہ بنانے کی منظوری دے دی گئی۔شاہ سلمان بن عبدالعزیزکی صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں منظوری دی گئی۔گذشتہ روزخادم الحرمین الشرفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزکی صدارت میں کابینہ کااجلاس ہوا۔
دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق عمرہ سستا، لیکن سرکاری حج مہنگا ہو نے کا امکان، سرکاری حج سکیم کیلئے پیکیج میں 30 سے 40ہزار روپے تک اضافہ متوقع، اضافہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے سرکاری اسکیم کے اخراجات میں اضافہ کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے حج 2019 کیلئے سرکاری سکیم کے تحت پیکیج میں اضافے اور سبسڈی ختم کرنے سمیت سعودی عرب میں قیام 40 کے بجائے 30 دن کرنے کی تجاویز پر غور شروع کر دیا۔اس حوالے سے وفاقی وزارت مذہبی امور سمری تیار کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اگلے برس سرکاری حج سکیم کیلئے پیکیج میں 30 سے 40 ہزار روپے تک اضافہ متوقع ہے۔سرکاری حج سکیم کا پیکیج 2 لاکھ 80 ہزار روپے سے بڑھ کر 3 لاکھ 20 ہزار روپے ہوجائے گا۔ جبکہ ڈالر مہنگا ہونے کی صورت میں پیکج میں مزید اضافہ بھی متوقع ہے۔