لاہور(ویب ڈیسک) ملک میں جاری سیاسی صورتحال کے باعث وزیر اعظم عمران خان نے اپنا سعودی عرب کا دورہ منسوخ کردیا ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے دارالحکومت ریاض میں ہونے والی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی عرب میں ”مستقبل سرمایہ کاری اقدام“پر تین روزہ کانفرنس29 اکتوبر سے شروع ہوگی ،جہاں وزیراعظم عمران خان کانفرنس میں شرکت کیلئے سعودی عرب جانا تھا ۔ نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق سعودی عرب میں ”مستقبل سرمایہ کاری اقدام“پر تین روزہ کانفرنس29 اکتوبر سے شروع ہوگی ،سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کانفرنس میں شرکت کیلئے سعودی عرب جانا تھا ، وزیر اعظم کو سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شرکت کی خصوصی دعوت دی ، وزیراعظم دورہ میں شاہ سلمان بن عبدالعزیزسے اہم ملاقات کرنی تھی۔ سفارتی ذرائع نے مزید کہا کہ وزیراعظم سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملیں گے ، وزیراعظم عمران خان کا رواں ماہ یہ دوسرا دورہ سعودی عرب ہو گا، سرمایہ کاری کانفرنس 29 سے 31 اکتوبرتک ریاض میں منعقد ہو گی ، سعودی عرب نے نریندر مودی کو بھی شرکت کی دعوت دے رکھی ہے ، پاکستان بھارت کے وزرائے اعظم کے مابین ملاقات کا امکان نہیں ۔