counter easy hit

’’تیاری شروع کرو۔۔۔‘‘ وزیراعظم عمران خان نے وطن واپس آتے ہی اپوزیشن کی نیندیں اڑانے کا فیصلہ کر لیا ، کیا حکم جاری کر دیا؟ بڑا تہلکہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے سکردو میں جلسہ عام کے انعقاد کا اعلان کر دیا ،وزیراعظم عمران خان جلسے سے خصوصی خطاب کریں گے ۔ پیر کو چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے ذمہ داران کو بھرپور تیاریوں کی ہدایت کر دی ،مرکزی جوائنٹ سیکرٹری کرنل (ر) امان اللہ جلسے کے انتظامات کی نگرانی کریں گے ،جلسہ عام 4 اکتوبر کو دن اڑھائی بجے سکردو میونسپل کمیٹی گراؤنڈ میں منعقد کیا جائے گا ۔

چیف آر گنائزر سیف اللہ نیازی کے مطابق گلگت بلتستان پاکستان کا نہایت اہم حصہ ہے، تحریک انصاف کا پیغام نہایت تیزی سے گلگت بلتستان میں پھیل رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ 4 اکتوبر کو سکردو میونسپل کمیٹی گراؤنڈ میں وزیراعظم کا فقیدالمثال استقبال کریں گے۔انہوںنے کہاکہ اپنے تاریخی خطاب میں وزیراعظم گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کا روڈ میپ عوام کے سامنے رکھیں گے۔انہوںنے کہاکہ کارکن وزیراعظم کے گلگت بلتستان میں تاریخی استقبال کی تیاریاں کریں۔انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام کو جلسے میں بھرپور شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی کمانڈر کی ملاقات ہوئی، جس میں باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا.پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سعودی بری افواج کے کمانڈر نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا.آرمی چیف سے ہونے والی ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی کی صورت حال پربھی بات چیت ہوئی، آرمی چیف نے سعودی افواج کی تربیت، استعداد میں بہتری کے لئے تعاون کا اعادہ کیا.آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی کمانڈر نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا.اس موقع پر سعودی کمانڈر کی یادگارشہدا پرحاضری، پھول چڑھائے، پاک فوج کے چاک و چوبنددستے نے سعودی کمانڈر کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔خیال رہے کہ 26 ستمبر 2019 کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے بے گناہ شہریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کشمیر ہماری روح کا حصہ ہے، کشمیر محض جغرافیائی مسئلہ نہیں ہے، کشمیری عوام سے محبت ہے۔

PRIME MINISTER, IMRAN KHAN, DECIDED, TO, MAKE, OPPOSITION, SHOUT, AGAIN, NEW, PLAN, COMING, SOON

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website