اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر اپوزیشن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن جمہوریت بچانے کا شور مچا کر اپنی چوری بچانا چاہتے ہیں، اسمبلی میں شور مچانے کا مقصد این آر او کا حصول ہے،میں کسی صورت این آر او نہیں دے سکتا۔ تحریک انصاف مسلسل جدوجہد کے بعد اس مقام پر پہنچی ،ہمیں کسی جنرل جیلانی یا مبینہ خط نے اقتدار میں نہیں پہنچایا،پی ٹی آئی ہی پاکستان کو موجودہ بحران سے نکالے گی، سیاست میں آنے سے پہلے ہی اللہ نے مجھے اتنی ترقی دید ی تھی کہ آسانی سے زندگی گزار سکوں،میں سیاست میں اس لیے آیا کیونکہ مجھ میں تبدیلی آئی،جہاں ایمان دار وزیراعظم آیا اس نے ملک کے لیے کام کیا،میں یہ چاہتا ہوں کے ہمارے نوجوان نبی کی زندگی کو سمجھیں، جب الیکشن میں سیٹیں نہیں ملتی تھیں تو بہت سے لوگ چھوڑ کر چلے گئے لیکن کچھ نے ساتھ دیا۔2008 میں الیکشن کا بائیکاٹ کیا تو لوگوں نے کہا کہ تحریک انصاف ختم ہوگئی،15 برس تک لوگ ہمارا مذاق اڑاتے تھے ہمیں تانگہ پارٹی کہتے تھے،ہماری پارٹی میں ان23سالوں میں کئی لوگ آئے اور کئی لوگ گئے،سندھ سے بلاول بھٹو بول رہے ہوتے ہیں اور دوسری طرف مولانا فضل الرحمان کی باتیں بھی ہیں، سابق صدر پرویز مشرف کے دو این آر اوز کی وجہ سے ملک پر قرضہ چڑھا۔ میں صرف اللہ تعالیٰ کو جواب دہ ہوں ،درست ہے کہ لوگ مشکل میں ہیں، ہمیں19ارب ڈالرز کا خسارہ ملا جبکہ ن لیگ کو ڈھائی ارب ڈالرز کا خسارہ ملا تھا، پیپلز پارٹی کے پہلے آٹھ ماہ میں مہنگائی کی شرح21.7فی صد تھی اور ن لیگ کی آٹھ فیصد تھی جبکہ پی ٹی آئی کے پہلے چھ ماہ میں مہنگائی 6.8فیصد رہی،تحریک انصاف مسلسل جدوجہد کے بعد اس مقام پر پہنچی ہمیں کسی جنرل جیلانی یا مبینہ خط نے اقتدار میں نہیں پہنچایا،