کراچی(ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو مزید تین سال کیلئے مسلح افواج کا سربراہ مقرر کردیا ہے اور مدت ملازمت میں یہ توسیع 29 نومبر 2019 سے شروع ہوکر 30 نومبر 2022 کو ختم ہوگی ۔ اس دوران پاکستان آرمی کے بیس لیفٹنٹ جنرلز اپنی مدت ملازمت بھی مختلف تاریخوں پر پوری کرچکے ہوں گے۔ ان 20؍لیفٹنٹ جنرلز میں سے 19؍ کو جنرل باجوہ کے نومبر 2016 میں آرمی چیف بننے کے بعد لیفٹنٹ جنرل کے عہدے پر چار سال کیلئے مختلف تاریخوں پر ترقی دی گئی۔ اگلے تین سال میں ریٹائر ہونے والے لیفٹنٹ جنرلز میں سب سے پہلا نام لیفٹنٹ جنرل سرفراز ستار کا ہے جنہیں سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ستمبر 2016 میں لیفٹنٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی لیفٹنٹ جنرل سرفراز ستار نے PMA70 لانگ کورس آرمڈ کور میں 06-09-84 کو کمیشن حاصل کیا جبکہ انکی سینارٹی 13-09-83 سے شمار ہوتی ہے اور بطور لیفٹنٹ جنرل ستمبر 2020 تک ملازمت باقی ہے ۔ جنرل سرفراز ستار آج کل ڈی جی اسٹریٹجک پلان ڈویزن کے فرائض انجام دے رہے ہیں ایک عام رائے یہ ہی ہے کہ جنرل سرفراز ستار کو جنرل زبیر حیات کے بعد چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف بنایا جائے گا کیونکہ وہ سب سے زیادہ سینئر جنرل ہونگے تاہم حتمی فیصلہ وزیر اعظم عمران خان ہی کریں گے۔ دوسرے نمبر پر سینئر جنرل ندیم رضا نے PMA72 لانگ کورس سندھ رجمنٹ میں 13-09-85 کو کمیشن حاصل کیا۔ جنرل ندیم رضا اس وقت چیف آف جنرل اسٹاف کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ تیسرے سینئر جنرل ہمایوں عزیز نے PMA72 لانگ کورس آرٹلری رجمنٹ میں 13-09-85 کو کمیشن حاصل کیا ۔ جنرل ہمایوں عزیز اس وقت کور کمانڈر کراچی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ چوتھے سینئر جنرل نعیم اشرف نے PMA73 لانگ کورس آرمرڈ کور میں 14-03-86 کو کمیشن حاصل کیا۔ جنرل نعیم اشرف اس وقت کور کمانڈر ملتان کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔پانچویں سینئر جنرل شیر افگن نے PMA73 لانگ کورس آزاد کشمیر رجمنٹ میں 14-03-86 کو کمیشن حاصل کیا ۔ جنرل شیر افگن اس وقت آئی جی ٹی اینڈ ای کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔چھٹے سینئر جنرل قاضی محمد اکرام نے PMA73 لانگ کورس آرٹلری رجمنٹ میں 14-03-86 کو کمیشن حاصل کیا ۔ جنرل قاضی اکرام اس وقت کمانڈر اے ایس ایف سی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ ساتویں سینئر جنرل بلال اکبر نے PMA73 لانگ کورس آرٹلری میں 14-03-86 کو کمیشن حاصل کیا ۔ جنرل بلال اکبر اس وقت کور کمانڈر راولپنڈی کے فرائض انجام دے رہے ہیں اس سے قبل چیف آف جنرل اسٹاف کی انتہائی اہم پوزیشن پر فائض رہے اور اُس سے قبل بحیثیت ڈی جی رینجرز سندھ کراچی آپریشن کی کامیابی کی وجہ سے ملک گیر شہرت حاصل کی ۔ آٹھویں سینئر جنرل 73 PMA لانگ کورس انجینئرنگ کور کے جنرل محمد افضل ہیں جو کہ اس وقت چیئرمین این ڈی ایم اے کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ جنرل افضل نے 14-03-86 کو کمیشن حاصل کیا۔ مزکورہ بالاسات جنرلز کی مدت ملازمت دسمبر 2020 تک باقی ہے۔ نویں نمبر پر سینئر ترین جنرل اظہر صالح عباسی ہیں جنہوں نے 74PMA لانگ کورس آرمرڈ کور میں 11-09-86 کو کمیشن حاصل کیا اور اس وقت چیف آف لاجسٹک اسٹاف کے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ اپریل 2021 کو مدت ملازمت پوری کرینگے۔ دسویں نمبر پر سینئر ترین جنرل ماجد احسان ہیں جنہوں نے 74PMA لانگ کورس پنجاب رجمنٹ میں 11-09-86 کو کمیشن حاصل کیا اور اس وقت
کور کمانڈر لاھور کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ گیارھویں سینئر ترین جنرل عامر عباسی ہیں جنہوں 74PMA لانگ کورس فرنٹیر فورس میں 11-09-86 کو کمیشن حاصل کیا اور اس وقت کوارٹر ماسٹر جنرل کے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ بارہویں سینئر جنرل عبداللہ ڈوگر ہیں جنہوں نے 74PMA لانگ کورس آرمرڈ کور میں 11-09-86 کو کمیشن حاصل کیا اور اس وقت چیئرمین ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کے فرائض انجام دے رہے ہیں – تیرہویں سینئر جنرل حمودالزمان ہیں نے جنہوں نے 74PMA لانگ کورس آرمی ائیر ڈیفنس میں 11-09-86 کو کمیشن حاصل کیا اور اس وقت کمانڈر آرمی ائیر ڈیفنس کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ آخرالذکر چاروں جنرل اکتوبر 2021 کو ملازمت کی مدت پوری کررہے ہیں۔ چودہویں سینئر جنرل معظم اعجاز ہیں جنہوں نے 16OTS انجینئرنگ کور میں کمیشن حاصل کیا اور اس وقت انجینئر انچیف کے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ جولائی 2022 میں ملازمت کی مدت پوری کریں گے ۔ پندرھویں سینئر جنرل ندیم ذکی منج ہیں جنہوں نے 75PMA لانگ کورس آرمرڈ کور میں 13-03-87 کو کمیشن حاصل کیا اور اس وقت کور کمانڈر منگلا کے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ سولہویں سینئر جنرل شاہین مظہر ہیں جنہوں نے 75PMA لانگ کورس آرمرڈ کور میں 13-03-87 کو کمیشن حاصل کیا اور اس وقت کورکمانڈر پشاور کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ سترہویں سینئر جنرل عبدالعزیز ہیں جنہوں نے 75PMA لانگ کورس آرٹلری میں 13-03-87 کو کمیشن حاصل کیا اور اس وقت ملٹری سیکرٹری کے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ اٹھارویں سینئر جنرل عاصم منیر شاہ ہیں جنہوں نے 17OTS فرنٹیر فورس میں 25-04-86 کو کمیشن حاصل کیا اور اس وقت کور کمانڈر کوجرانوالہ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ انیسویں سینئر جنرل سید محمد عدنان ہیں جنہوں نے 75PMA لانگ کورس پنجاب رجمنٹ میں 11-09-87 کو کمیشن حاصل کیا اور اس وقت کورکمانڈر بھاولپور کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ بیسویں سینئر جنرل وسیم اشرف ہیں جنہوں نے 76PMA لانگ کورس فرنٹیئر فورس میں 11-09-87 کو کمیشن حاصل کیا اور اس وقت انسپکٹر جنرل آرمز کے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ آخرالذکر 6 جنرلز اپنی مدت ملازمت ستمبر 2022 میں پوری کریں گے۔ نومبر 2022 میں جب موجود آرمی چیف کی مدت ملازمت اختتام پر پہنچے گی تو سینئر ترین جنرلز میں ایڈجوٹنٹ جنرل جی ایچ کیو جنرل ساحر شمشاد مرزا، ڈی جی جوئنٹ ہیڈکوارٹر جنرل اظہر عباس، آئی جی کمیونی کشن جنرل نعمان محمود اور ڈی جی آئ ایس آئ جنرل فیض حمید چوہدری سینئر ترین جنرلز ہوں گے۔