کراچی(ویب ڈیسک) سنگاپور نے آئندہ 5 برسوں میں 50 لاکھ سستے گھر بنانے میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے پاکستان کو پیش کش کی ہے کہ وہ اس کی تعمیر میں اپنی مہارت دینے کو تیار ہے۔ پیش کش ارن کے لیے سنگاپور کے سفیر شمشیر زمان، جنوبی ایشیا بزنس گروپ کے نائب چیئرمین اور مشرق وسطی بزنس گروپ کے چیئرمین کی جانب سے کی گئی جو سرمایہ کاری اور تجارت کے 22 رکنی وفد کی قیادت کر رہے تھے۔فیڈریشن ہاؤس میں تاجر رہنماں سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کاروباری صورتحال انتہائی بہتر ہوئی ہے اور وفود کو انفرااسٹرکچر سیکٹر، انفارمیشن ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے اور پورٹ منیجمنٹ میں سروس فراہم کرنی چاہیے۔تاہم انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ سنگاپور کا شہری منصوبہ بندی میں کافی تجربہ ہے، لہذا ملک وزیر اعظم عمران خان کے 50 لاکھ سستے گھروں کی تعمیر کے وعدے کی حمایت کرے گا۔شمشیر زمان کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کی چھٹے بڑے آبادی والے ملک کے طور پر اقتصادی تعلقات کی دوطرفہ ترقی کے لیے زبردست صلاحیت فراہم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سنگاپور پاکستان کے لیے فنانسنگ، سروسز اور مہارت کے لیے ایک مرکز ہوسکتا ہے اور ملک میں بڑھتا ہوا استحکام اور پی ٹی آئی حکومت کی اقتصادی اصلاحات سے متعلق عزم سے وہاں موجود کمپنیز پرجوش ہیں۔اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے امور جہاز رانی علی حیدر زیدی کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں میں پاک چین اقتصادی رہداری (سی پیک) کے تحت ملک میں چینی سرمایہ کاری آرہی ہے، جسے خصوصی اقتصادی زونز اور صنعتوں میں تبدیل کیا جائے گا۔