اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا کہنا ہے کہ صوبہ بلوچستان کی عوام کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے، ان مسائل کے حل کے لئے ہر ممکنہ کوشش کی جائیگی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ممبرانِ قومی اسمبلی کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ بلوچستان کی عوام کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے ،ْ ان مسائل کے حل کے لئے ہر ممکنہ کوشش کی جائیگی۔ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان سے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری اور محترمہ منورہ بی بی نے وزیر اعظم آفس میں ملاقات کی جس میں صوبہ بلوچستان میں پارٹی کے تنظیمی امورپر بات چیت کی گئی ۔ اس موقع پر معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق، ملک محمد عامر ڈوگر اور سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف ارشد داد بھی ملاقات میں موجود تھے ۔ اس موقع پر بلوچستان سے متعلقہ ترقیاتی امور، پانی کی فراہمی اور بے روزگاری جیسے مسائل پر بھی بات چیت کی گئی ۔ وزیر اعظم نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ممبرانِ قومی اسمبلی کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ صوبہ بلوچستان کی عوام کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے۔ ان مسائل کے حل کے لئے ہر ممکنہ کوشش کی جائیگی اور تمام مسائل کو جلد از جلد حل کر دیا جائے گا ۔