counter easy hit

بریکنگ نیوز:بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی ۔۔۔۔ عثمان بزدار کو اچانک عمران خان کا فون ۔۔۔ ایسا حکم جاری کر دیا کہ صوبے کی سیاست میں ہلچل مچ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو آج اسلام آباد طلب کر لیا ، وزیر اعلیٰ اور وزیراعظم کے درمیان شام کو ملاقات طے پائی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع وزیراعلیٰ ہاﺅس کا کہنا ہے کہ ملاقات میں آزادی مارچ اور پنجاب حکومت کی حکمت عملی زیرغورآنے کا امکان ہے ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار آزادی مارچ سے بارے میں وزیراعظم سے رہنمائی لیں گے ، پنجاب میں ڈاکٹرز کی ہڑتال سے متعلق بھی وزیراعلیٰ وزیراعظم سے باہمی مشاورت کریں گے ،وزیراعلیٰ پنجاب نماز جمعہ کے بعد اسلام آباد روانہ ہوں گے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کو مولانا فضل الرحمان سے رابطوں اور انہیں دھرنے سے روکنے کا ٹاسک سونپا ہے ۔ میڈیا کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کو مولانا فضل الرحمان سے رابطوں اور دھرنا بچاؤ ٹاسک سونپ دیا ہے۔ وزیر اعظم نے اس سلسلے میں دھرنے سے متعلق تمام معلومات طلب کرتے ہوئےان سے دھرنے کو روکنے یا نمٹنے سے متعلق سفارشات بھی تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے سونپی گئی ذمہ داری کو مد نظر رکھتے ہوئے نور الحق قادری کا مولانا فضل الرحمان سے رابطے کا بھی امکان ہے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سفارشات مرتب کرکے وزیراعظم کو پیش کی جائیں گے ، وزیر اعظم سفارشات کی روشنی میں اعلیٰ سطح اجلاس بلا کر مشورہ بھی کریں گے۔ اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے ۔

PRIME MINISTER, IMRAN KHAN, ORDERED, USMAN BUZDAR, ABOUT, BEST THINGPRIME MINISTER, IMRAN KHAN, ORDERED, USMAN BUZDAR, ABOUT, BEST THINGPRIME MINISTER, IMRAN KHAN, ORDERED, USMAN BUZDAR, ABOUT, BEST THING

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website