counter easy hit

وزیر اعظم عمران خان نے اپنی کابینہ کو جج ارشد ملک کی حمایت میں بیان بازی سے روک دیا

Prime Minister Imran Khan prevented his cabinet from appearing in support of judge Arshad Malik

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے حکومتی وزراء کو جج ارشد ملک کے حق میں بولنے سے منع کر دیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے حکومتی وزراء اور خصوصی طور پر مشیراطلاعات فردوس عاشق اعوان کو ہدایت کی ہے کہ وہ جج ارشد ملک کے حق میں نہ بولیں۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ العزیزیہ، فلیگ شپ اورنواز شریف کی کرپشن پر بات کریں لیکن جج ارشد ملک کے حوالے سے بات نہ کی جائے۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ ویڈیو کا معاملہ جج جانے، عدلیہ جانے اور مریم نواز جانے، حکومت اس میں فریق نہ بنے۔ وزیراعظم نے اس ہدایت کے باوجود ویڈیو کا فرانزک کروانے کی حمایت کی ہے۔ خیال رہے کہ ہفتے کے روز پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز احتساب عدالتکے جج ارشد ملک کی ویڈیو سامنے لے آئیں تھیں، احتساب عدالت کے جج کی ویڈیونوازشریف کے چاہنے والے ن لیگی نے بنائی،ویڈیو میں جج صاحب تسلیم کررہے ہیں کہ میں بہت پریشان ہوں، میں نے ظلم کیا، میرا ضمیرمجھے جھنجھوڑ رہا ہے،جج صاحب نے ناصر بٹ کو خود گھر بلا کر ثبوت پیش کیے کہ نوازشریف بے قصور ہے۔ان ویڈیوز کی وجہ سے ملکی سیاست میں ہلچل مچی ہوئی ہے اور اب مریم نواز نے کہا ہے کہ ان کے پاس مزید ویڈیوز اور آڈیوز موجود ہیں۔ دوسری جانب اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان نے بھی جج ارشد ملک کی ویڈیو کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کی اجازت لیے بغیر اس کی ویڈیو بنانا پر 3سال قید سزا ہو سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ سائبر قوانین کے تحت ویڈیو میں ملوث ہر شخص پر کیس چل سکتا ہے اور انہیں سزا مل سکتی ہے۔ اب وزیراعظم عمران خان نے حکومتی وزراء کو جج ارشد ملک کے حق میں بولنے سے منع کر دیا ہے اور کہا ہے کہاس حوالے سے بیان نہ دیا جائے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website