counter easy hit

وزیر اعظم عمران خان لاہور پہنچ گئے۔۔۔ آج کیا بڑے فیصلے ہونے جا رہے ہیں؟ تازہ ترین خبر آگئی

لاہور(ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان صوبائی دارالحکومت لاہور کے ایک روزہ دورے پر روانہ ہوگئے۔ وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود، معاونین خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر، شہزاد اکبر اور عثمان ڈار بھی موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق لاہور کے دورے کے دوران وزیراعظم گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ اور گورنر کورونا سے متعلق حکومتی اقدامات پر بریفنگ دیں گے، جس کے بعد وزیراعظم گورنر ہاؤس میں پی ایم کورونا ریلیف فنڈ کنٹرول روم کا دورہ بھی کریں گے۔اپنے دورے میں وزیر اعظم عمران خان انصاف ٹائیگر فورس لاہور کےرہنماؤں سےبھی ملاقات کریں گے اور ایکسپو سینٹر میں ایک ہزار بیڈز کے قائم فیلڈ اسپتال کا بھی دورہ کریں گے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سینئیر پی ٹی آئی رہنماعبدالعلیم خان نے ملاقات کی، کورونا وائرس کے سدِباب کے لیے قائم پرائم منسٹر کورونا ریلیف فنڈ کے لیے دو کروڑ روپے کا امدادی چیک پیش کیا۔سی تفصیلات کے مطابق نئیر پی ٹی آئی رہنماعبدالعلیم خان نے عمران خان سے ملاقات کی۔ علیم خان نے کورونا وائرس کے سدِباب کے لیے قائم پرائم منسٹر کورونا ریلیف فنڈ کے لیے امدادی چیک پیش کیا۔ علیم خان نے کرونا وائرس کے پیش نظر قائم پرائم منسٹر کرونا ریلیف فنڈ کے لئے دو کروڑ روپے کا امدادی چیک پیش کیا۔ادھر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزارت خارجہ کے ملازمین نے کرونا فنڈ میں حصہ ڈالنے کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ وزارت خارجہ کے ملازمین نے کرونا فنڈ میں حصہ ڈالنے کا اعلان کیا ہے، وزارت خارجہ کے افسران 4 دن کی تنخواہ، دیگر اسٹاف 3 دن کی تنخواہ دے گا۔ترجمان عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ تمام پاکستانی سفارتی مشن بھی کرونا فنڈ میں حصہ ڈالیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website