اسلام آباد (ویب ڈیسک) آخر وہ وقت آ گیا جسکا وزیراعظم عمران خان سمیت پوری قوم کو انتظار تھا ۔ ذرائع نے خبر دی ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان فروری کے تیسرے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کرنے والے ہیں اور متوقع تاریخ 14 سے 18 فروری تک کوئی بھی ہو سکتی ہے ۔ سعودی ولی عہد وزیراعظم عمران خان سمیت اہم شخصیات سے ملاقات کے علاوہ پاکستانی قوم سے خطاب بھی کریں گے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے کے دوران پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کا اعلان بھی ہونے والا ہے اور انکے ہمراہ پاکستان کا دورہ کرنے والے بڑے بزنس ٹائیکون نئے پاکستان کی تعمیر و تکمیل میں بڑا کردار ادا کرنے والے ہیں ۔ ماہرین کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 14 ارب ڈالر کے معاہدے ہونے کا امکان ہے۔(ش س م)