اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیرا عظم عمران خان نے افغانستان کے اندرونی تنازعات میں فریق نہ بننے کا اعلان کرتے ہوئے کہا پاکستان خطےمیں امن کے لیے افغان امن عمل کی بھرپورحمایت جاری رکھےگا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے افغانستان سےمتعلق اہم بیان جاری کیا ، جس میں کہا افغان تنازع سے40 سال میں افغانستان اورپاکستان کو بے پنا نقصان ہوا، طویل عرصے بعدافغانستان میں قیام امن کاتاریخی موقع ملا۔وزیرا عظم نے افغانستان کےاندرونی تنازعات میں فریق نہ بننےکااعلان کرتے ہوئے کہا پاکستان خطےمیں امن کےلیےافغان امن عمل کی بھرپور حمایت جاری رکھےگا لیکن افغانستان کےاندورنی معاملات میں فریق نہیں بنیں گے۔یاد رہے گذشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں کہا تھا کہ افغان طالبا ن نے مجھ سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا لیکن افغان حکومت کے اعتراض پر ملاقات منسوخ کی۔جس کے بعد افغان حکام نے شدید احتجاج کا اظہار کرتے ہوئے کابل میں پاکستانی سفارتخانے میں تعینات فرسٹ سیکرٹری کو افغان دفتر خارجہ طلب کیا تھا اور وزیراعظم کے دیئے گئے بیان پر تحریری احتجاج کیا۔بعد ازاں پاکستانی دفترخارجہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا وزیراعظم عمران خان کاافغانستان سےمتعلق بیان سیاق وسباق سے ہٹ کرپیش کیاگیا، بیان کو افغانستان کےداخلی امورمیں مداخلت نہ سمجھاجائے، یاد رہے کہ اس سے قبل یہ بھی خبر تھی کہ افغان حکومت کے ردعمل پر پاکستانی دفترخارجہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا وزیراعظم عمران خان کاافغانستان سےمتعلق بیان سیاق وسباق سے ہٹ کرپیش کیاگیا، بیان کو افغانستان کےداخلی امورمیں مداخلت نہ سمجھاجائے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر افغان حکومت کے ردعمل پر دفترخارجہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا وزیراعظم کابیان ویڈیومیں سیاق وسباق سےہٹ کرپیش کیاگیا، انھوں نے پاکستان کے نظام کا حوالہ دیاتھا۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا پاکستان میں نگراں حکومت کے تحت انتخابات ہوتے ہیں، وزیراعظم کا بیان افغانستان کے داخلی امور میں مداخلت نہ سمجھا جائے۔