اسلام آباد (اصغر علی مبارک) وزیراعظم عمران خان وزارت خارجہ کے دفتر پہنچنے پر وزیر خارجہ شاہ محود قریشی اور سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم کی زیرصدارت وزارت خارجہ میں اہم اجلاس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور دیگر حکام بھی بریفنگ میں موجود ہے، وزیراعظم کو پاکستان کے بیرونی ممالک سے تعلقات، مقبوضہ کشمیرکی صورتحال اور پاک بھارت تعلقات پر بریف کیا,وزیراعظم کو افغانستان، ایران، امریکا اور چین سے تعلقات پر اعتماد میں لیا جب کہ وزارت خارجہ کو خارجہ پالیسی پر گائیڈ لائن اور خارجہ پالیسی پر اپنے وژن سے آگاہ کیا، وزیراعظم کی ہدایات اور وژن کی روشنی میں مؤثر خارجہ پالیسی تشکیل دی جائے گی۔ وزیراعظم کو عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن کیس پر بھی بریفنگ دی گئی،