لاہور: گرفتار ہونے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو آج رہا کیا جا رہا ہے۔ بھارتی پائلٹ کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت کے حوالے کیا جائے گا۔ دفتر خارجہ ذرائع کے مطابق ابھی نندن کو آج سہ پہر 3 بجے کے قریب اسلام آباد سے لاہور لایا جائے گا
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی زیرحراست بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو آج بھارت کے حوالے کیا جائے گا۔ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو آج واہگہ بارڈر کے راستے بھارت کے حوالے کیا جائے گا۔ دفتر خارجہ ذرائع کے مطابق ابھی نندن کو آج سہ پہر 3 بجے کے قریب اسلام آباد سے لاہور لایا جائے گا جس کے بعد اسے واہگہ بارڈر کے راستے بھارت کے حوالے کردیا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے یہ فیصلہ جذبہ خیر سگالی کے تحت کیا ہے۔ حال ہی میں پاکستان کی ایک خاتون غلطی سے سرحد پار کرکے بھارت کی حدود میں چلی گئی تھیں جنہیں بھارتی فورسز نے گولی کا نشانہ بنایا۔ پاکستان کے بارہا اصرار پر بھارت نے خاتون کو واپس تو بھیج دیا لیکن ان کی واپسی میں بھی دو سے تین دن لگ گئے تھے لیکن پاکستان نے بھارت کے حاضر سروس پائلٹ کو گرفتار کیا اور اب امن کے فروغ کے لیے ان کو رہا کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق اس کے ذریعے مودی سرکار کی جنگ کی پالیسی کو شکست دی جائے گی اور ذرائع کے مطابق آج دفتر خارجہ کے کچھ لوگ بھی واہگہ بارڈر آئیں گے۔ آج وزیراعظم عمران خان بھی لاہور آ رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق آج وزیراعظم عمران خان کی بھی واہگہ بارڈر آمد متوقع ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ بارڈر پر آئیں گے اور بھارتی پائلٹ کو رخصت کریں گے۔ قوی امکان ہے کہ اگر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھارتی پائلٹ کو ریسیو کرنے بارڈر پر آئے تو وزیراعظم عمران خان بھی بارڈر پہنچیں گے اور ابھی نندن کو پاکستان سے رخصت کریں گے۔